16 اپریل، 2006، 10:57 PM

فلسطيني مظلوم عوام كي مالي امداد

ايران نے فلسطين كي مظلوم عوام كي مالي امداد كرنے كا اعلان كيا ہے

ايران نے فلسطين كي مظلوم عوام كي مالي امداد كرنے كا اعلان كيا ہے

تہران ميں بيت المقدس اور فلسطينيوں كے ساتھ يكجہتي پر منعقد ہونے والي تيسري بين الاقوامي كانفرنس كے اختتامي اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے ايران كے وزير خارجہ منوچہر متكي نے فلسطين كي مظلوم عوام كي مالي امداد كرنے كا اعلان كيا ہے

مہرخبررساں ايجنسي كے سياسي نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق تہران ميں بيت المقدس اور فلسطينيوں كے ساتھ يكجہتي پر منعقد ہونے والي تيسري بين الاقوامي كانفرنس كے اختتامي اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے ايران كے وزير خارجہ منوچہر متكي نے فلسطين كي مظلوم عوام كي مالي امداد كرنے كا اعلان كيا ہے

مغربي ممالك كي جانب سے فلسطينيوں كي امداد بند كرنے كے بعد ايران نے فلسطين كو مالي مدد فراہم كرنے كا اعلان كيا ہے ايران كے وزير خارجہ  نے كہا كہ مغربي ممالك فلسطيني عوام كا دانہ پاني بند كر كے  انھيں مارنا چاہتے ہيں انھوں نے كہا كہ مغربي ممالك كي طرف سے انساني حقوق اور جمہوريت كا نعرہ محض ايك فريب اور سياسي ہتھكنڈہ ہے ورنہ حقيقت ميں انھيں انساني حقوق اور جمہوريت سے كوئي دلچسپي اور لگاؤ نہيں ہے انھوں نے كہا كہ دنيا نے ديكھ ليا كہ حماس كو فلسطيني عوام نے جمہوريت كے ذريعہ منتخب كيا ہے ليكن يہ جمہوريت مغربي ممالك كو پسند نہيں ہے لہذا اس سے واضح ہوتا ہے كہ مغربي ممالك عالمي برادري كو ان اچھے الفاظ كے ذريعہ فريب ديتے ہيں وزير خارجہ منوچہر متكي نے كہا كہ ايران امام خميني (رہ) كي سيرت پر گامزن رہتے ہوئے اور رہبر معظم حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي كي فرمائشات كي روشني ميں فلسطين كے مظلوم عوام كو اكيلا نہيں رہنے ديگا انھوں نے تمام اسلامي ممالك سے فلسطينيوں كي مدد كرنے پرتاكيد كي اور كہا كہ يہ ہمارا مذہبي اور قومي فريضہ ہے منوچہر متكي نے كہا كہ ايران اس وقت كچھ مبلغ فلسطين كے عوام كي خدمت ميں پيش كررہا ہے  وزير خارجہ نے اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ہم نے تمام بين الاقوامي اداروں سے كہديا ہے كہ ہم عام تباہي پھيلانے والے ہتھياروں كے مخالف ہيں اور مشرق وسطي كو ايٹمي ہتھياروں سے پاك كرنے كي حمايت كرتے ہيں انھوں نے كہا كہ انساني حقوق كے جھوٹےمدعي فلسطيني عوام پر اسرائيلي مظالم ديكھ كر خاموش ہوجاتے ہيں حتي سكيورٹي كونسل ميں اسرائيل كے جرائم كے خلاف منظور ہونے والي قراردادوں كو بھي ويٹو كرتے ہيں

News ID 312759

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha